Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی وزیرخارجہ سے سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ

سعودی عرب نے شام میں 16 بڑے امدادی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ العربیہ نے اتوار کو دمشق میں شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شام میں سعودی سفیر فیصل المجفل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
 شام میں جاری سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔
شامی وزیر خارجہ نے خانہ جنگی سے متاثرہ افرد کی مدد پر مملکت اور اس کی امدادی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر العربیہ نے شاہ سلمان مرکز کی فیلڈ ٹیموں کو امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر شامی حکومت کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹرالربیعہ ایک اعلی سطح کے سعودی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں، اس دوران 16 بڑے امدادی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر العربیہ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’ آج تاریخی دن ہے، سعودی عرب کئی دہائیوں سے شامی عوام کی سپورٹ کر رہا ہے، ہم نے خانہ جنگی سے پہلے اور اس کے بعد شامی عوام کی سپورٹ کی اور اب شام میں اصلاحات کے وقت بھی ہم شامی عوام کی سپورٹ کر رہے ہیں۔‘

 

شیئر: