Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرماس کی بو کیسے دور کریں ؟

اکثر خواتین کو اس بات کا تجربہ ہو گا کہ اگر تھرماس ایک لمبے عرصے تک  بند رکھا رہے  یا استعمال نہ ہو تو اس میں سے بو آنے لگتی ہے  جو باربا ر دھونے پر بھی ختم نہیں ہوتی . تھرماس کی بو سے چھٹکارا پانے کے لیے تھوڑی سی دہی میں نمک ملا کر  تھرماس کے اندر لگائیں اور 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں  . پھر اس تھرماس کو برتن دھونے والے صابن سے دھو کر خشک کر لیں . ناگوار بو  مکمل طور پر ختم ہو جائے گی .  
 
 

شیئر: