مملکت میں بارش کا الرٹ، جدہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں منگل کو سکول بند
آئندہ جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث منگل 9 دسمبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا ’منگل کو جدہ، رابغ اور خلیص کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔‘
مدینہ منورہ اور قصیم ریجن میں بھی غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے، جس میں مملکت کے بیشتر علاقوں میں آئندہ جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے بھی ایکس اکاونٹ پر مکہ ریجن میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ ریجن کے علاقے جدہ، الکامل، طائف، الکامل، الجموم، اضم، رابغ، خلیص، میسان اور بحیرہ بارش کی زد میں رہیں گے۔‘
بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
