Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”عرفان صدیقی حق کی آواز ہیں، تحریروں سے صداقت جھلکتی ہے“

پاکستان یوتھ کونسل کے زیر اہتمام عرفان صدیقی کے اعزاز میں تقریب کے شرکاءکا خراج تحسین
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان یوتھ کونسل کے زیر اہتمام معروف صحافی عرفان صدیقی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ کے قونصل پریس ارشد منیر تھے جبکہ صدارت کے فرائض اشفاق بدایونی نے انجام دیئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب ملک منظور حسین اعوان نے کہا کالم نگار عرفان صدیقی حق و سچائی کی آواز ہیں ۔ انکی تحریریں جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہوتی ہیں ۔ مسلم لیگ ( ن) سعودی عرب کے چیئر مین چوہدری اکرم نے کہا کہ عرفان صدیقی کی کتاب یاران وطن جس کی اس تقریب میں رونمائی بھی کروائی جارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ مصنف کی اس کاوش کو پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، مجیب الرحمان شامی اور دیگر اعلیٰ شخصیت نے بے حد سراہا ہے ۔ حلقہ یاران وطن کے صدر اور مسلم لیگی رہنما ملک محی الدین نے کہا کہ عرفان صدیقی کی تحریروں میں صداقت جھلکتی ہے ۔ ہمیں انکی رفاقت پر فخر ہے ۔ معروف صحافی شاہد نعیم نے کہا کہ عرفان صدیقی کو عرصہ دراز سے جانتے اور انکی تحریروں کو بغور پڑھتے ہیں ۔ پاکستان یوتھ کونسل کے جنرل سیکریٹری عرفان سدرہ کا کہنا تھا کہ ان کے کالم ہمیشہ ظلم کے خلاف ہوتے ہیں ۔ مہمان خصوصی قونصل پریس ارشدمنیر نے اپنے خطاب میں عرفان صدیقی کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مثالی شخصیت قرار دیا ۔ عرفان صدیقی نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر میزبان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
 

شیئر: