Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المونیم کے برتنوں میں کھانا پکانے سے مرض نسیاں!

 واشنگٹن.... المونیم کے برتنوں میں کھانا پکانا انتہائی مضر صحت ہے جس سے مرض نسیاں ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ چند سال قبل ہم نے الزائمر کے مریضوں کے علاج کے وقت اس کے دماغ میں المونیم کے ذرات دیکھے۔1921ءمیں بھی یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ المونیم کے زہر اور یادداشت میں کمی کا تعلق ہے۔ایک سائنسدان نے بتایا کہ ہم سب کے دماغ میں المونیم کے کچھ نہ کچھ ذرات پائے جاتے ہیں کیونکہ ہم ایسی خوراک استعمال کرتے ہیں جو المونیم کے برتنوں میں پکائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ گردے کے مریضوں کا جب جائزہ لیا گیا توانکے گردے میں بھی ایسے ذرات موجود تھے تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زیادہ عمر بھی الزائمر کے مرض کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ دماغ میں المونیم کے ذرات ہونے کی وجہ سے اس مرض میں شدت پیدا ہوجاتی ہے۔

شیئر: