Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ طوطے کا پتہ دینے والے کو انعام

الہ آباد۔۔۔پالتو جانوروں سے انسانی لگاؤ ہمیشہ سے موضوع بحث رہا ہے۔ضلع میونسپل کے اعلیٰ عہدیدار دنیش بابو کے اہل خانہ کو افریقی نسل کے طوطے سے اتنا پیا رہوگیا کہ اس کے لاپتہ ہوجانے پر بچوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا ۔ شنکر گھاٹ کالونی تیلیئر گنج سے گزشتہ ماہ طوطا غائب ہونے کے بعد سے گھر کے سبھی لوگ پریشان ہیں ۔ طوطے کا پتہ بتانے یا واپس کرنے پر 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔بابو نے بتایاکہ 3سال قبل دہلی سے افریقہ میں پائے جانیوالے طوطے کا جوڑا 50ہزار روپے میں خریدا تھا، طوطے کو گریس اور طوطی کو للی پکارتے تھے۔ انہیں بچوں کی طرح پالا پوسا ، انکی خوراک پر ایک ہزار روپے سے زیادہ خرچ آتا تھابدقسمتی سے گزشتہ ماہ للی پنجرے سے نکل کر لاپتہ ہوگئی۔ اس کی تلاش کیلئے ہینڈ بل اور پوسٹر لگوائے۔ 5ہزا ر روپے انعام رکھا لیکن پتہ نہ چلنے پر انعام کی رقم بڑھا کر 10ہزار روپے کردی گئی ہے۔

شیئر: