Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ٹاور کے نام پر دھوکہ باز گروہ گرفتار

امروہہ۔۔۔دھنورہ پولیس نے موبائل ٹاور کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔2نوجوان اور ایک خاتون کو گرفتار کر کے آئیڈیا ڈیجیٹل ٹاور لمیٹڈ چنئی کمپنی کے فرضی دستاویزات ، اے ٹی ایم کارڈ، لیپ ٹاپ اور موبائل سمیت دیگر اشیاء برآمد کیں۔گزشتہ دنوں دھنورا کے رہائشی مہاویر سنگھ نے ایف آئی آر درج کرائی کہ ان کے موبائل پر نامعلوم نمبر سے کال آئی اور زمین پر ٹاور لگانے کا جھانسہ دیکر تقریباً67ہزار روپے اینٹھ لئے ۔ 24دسمبر کو غازی آباد کے جے پرکاش دھوکہ بازی کی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچے جس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس کے سنگھ نے سرولانس سیل کی مدد سے مجرم کی تلاش شروع کی اور ہاپوڑ سے نیتر پال ، گجیندر سنگھ اور پوجا تومر کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کی۔یوں ٹاور کے نام پر دھوکہ دہی کی وارادت کی کہانی سامنے آتی چلی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے آئیڈیا ڈیجیٹل ٹاور لمیٹیڈ چنئی کمپنی کی فرضی دستاویزات ، 4اے ٹی ایم کارڈز فرسٹ فلائٹ کے 12کارڈز ایک لیپ ٹاپ ، موبائل اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔

شیئر: