Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسکارے کا انتخاب ، ذرا احتیاط سے

پلکیں چہرے کا نازک حصہ ہیں جو آنکھوں کو خوبصورت بناتی ہیں . لمبی اور گھنی پلکیں ہر شخص  کی خواہش ہوتی ہیں . عام طور پر  خواتین پلکوں کو حسین بنانے کے لیے مسکارے کا استعمال کرتی ہیں . مسکارے کا استعمال دنیا بھر میں یکساں مقبول ہے اور ہر سال دنیا بھر میں ایک بلین سے زیادہ مسکارا فروخت ہوتا ہے لیکن آنکھوں اور پلکوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے کہ مسکارے کے استعمال سے قبل یہ معلوم ہو کہ آیا وہ پلکوں کے لیے مضر تو نہیں  . محض معروف برانڈ یا مہنگی قیمت اچھے مسکارے کی پہچان نہیں  اور ہمارے ہاں خواتین کی اکثریت  چونکہ مہنگا میک اپ افورڈ نہیں کر سکتی تو  وہ کہیں سے بھی مسکارا خرید لاتی ہیں  اور اسے روز پلکوں پر لگاتی ہیں اس بات پر دھیان دیے بغیر کہ وہ پلکوں کے لیے مناسب بھی ہے یا نہیں . وہ مسکارا ان کی پلکوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے یا انہیں مزید خراب کر رہا ہے . لہذا مسکارے کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کر کریں مسکارا خریدنے سے پہلے اسکا فارمولا ضرور دیکھ لیں . ایسا مسکارا لیں جو ہموار ہو نہ بہت گاڑھا نہ بہت پتلا ، جو پلکوں پر لگ کر جلد خشک ہو جائے اور انہیں کڑک ، بھاری اور بدنما نہ بنا دے . یاد رکھیے ذرا سی بے احتیاطی آپ کی پلکیں خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے . 
 

شیئر: