Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2017 کے بہترین سیلفی فون

سیلفی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسمارٹ فون کمپنیاں فرنٹ کیمرہ کو پہلے سے زیادہ اہمیت دینے لگی ہیں اور باقاعدہ سیلفی فونز بھی لانچ کیے جا رہے ہیں۔ سال 2017 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ فونز کی درجہ بندی اگر اس حوالے سے کی جائے کہ کون سا فون سیلفی کے لحاظ سے بہترین تھا تو گوگل کے پکسل 2 اسمارٹ فون نے دیگر تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس کے ذریعے لی جانے والی سیلفی کے نتائج دیگر تمام اسمارٹ فونز کی نسبت زیادہ بہتر اور معیاری ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایپل کا مہنگا ترین اسمارٹ فون آئی فون ایکس (ٹین) ہے جس کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل کا ہے اور یہ خوبصورت افیکٹس کے ساتھ بہترین سیلفی لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیلفی فون کے دوڑ میں تیسرا نمبر سیمسنگ گلیکسی ایس 8 اور 8 پلس اسمارٹ فون کا ہے جس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس کے آٹوفوکس موڈ کے ذریعے خوبصورت سیلفی لی جا سکتی ہے۔اگلا نمبر ویوو کمپنی کے اسمارٹ فون 7 پلس کا ہے جس کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے ۔ یہ فون فرنٹ کیمرے کے ذریعے لی جانے والی سیلفی کا بیک گراونڈ بلر کرنے کا آپشن بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اوپو آر 11، ون پلس 5 ٹی، ایچ ٹی سی یو 11 پلس ، موٹرولا موٹو ایکس 4 ، شیاؤمی می 6 اور میزو پرو 7 پلس بھی سال 2017 کے بہترین سیلفی فونز میں شامل ہیں۔
 

شیئر: