Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان انڈسٹریل کیمسٹری سو سائٹی کے تحت انٹرنیشنل لیب ٹیک کانفرنس اور نمائش

یہ ایونٹ سائنسدانوں، ریسرچرز اور انڈسٹری کے ماہرین کو اکھٹا کرے  گا (فوٹو: ایس پی اے)
جازان انڈسٹریل کیمسٹری سو سائٹی کے تحت پانچویں انٹرنیشنل لیب ٹیک کانفرنس اور نمائش پیر کو ہو رہی ہے۔
یہ ایونٹ دنیا بھر کے نمایاں سائنسدانوں، ریسرچرز اور انڈسٹری کے ماہرین کو اکھٹا کرے گا۔ لیبارٹری ٹیکنالوجی، تجزیاتی سائنس اور انڈسٹریل ایپلی کیشن میں نئی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
تین روزہ کانفرنس میں لیبارٹری ٹیکنالوجی میں انووینشن، معیار، کارکردگی اور مہارت کو آگے بڑھانا کے موضوع پر تربیتی کورسز آفر کیے جائیں گے۔
کانفرنس میں معروف سائنسدان اور کیمسٹری کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ 2022 میں کیمسٹری کے نوبل انعام یافتہ مورٹن میلڈل،سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور 2011 کے کنگ فیصل انٹر نیشنل ایوارڈ یافتہ رچرڈ زارے شامل ہیں۔
 25 بین الاقوامی اور مقامی سپیکرز، 30 سے زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز،15 خصوصی سائنسی سیشنز،5 اپلائیڈ ورکشاپس اور بڑی آرگنائزیشنز کے تقریبا 40 نمائش کنندگان بھی شرکت کریں گے۔ 

 

شیئر: