Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ گم ہونے پر نیا بنوانے کیلئے 6کام کرنے ہونگے، جوازات

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی کا اقامہ کارڈ گم ہوگیا ہو توایسی صورت میں اسے کئی کارروائیاں کراناپڑیں گی۔ سب سے پہلے تو اسے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانا ہوگی۔ ایسے مقامات جہاں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر نہ ہو وہاں اقامے کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن ہی میں کرانا ہوگی۔ رپورٹ کرانے والا اپنے ہمراہ آجر یا فیملی کے سربراہ کا خط بھی لیجائے۔ اسکے بغیر بات نہیں بنے گی۔ پاسپورٹ بھی ہمراہ رکھنا ہوگا اوراقامے کی فوٹو کاپی میسر ہو تو وہ بھی لیجانا ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ اقامہ کا نیا کارڈ بنوانے کیلئے اسے گمشدہ اقامے کا فارم بھی بھرنا ہوگا اور اس میں گمشدگی کے اسباب اور جگہ کا تعین بھی کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں متبادل اقامہ کارڈ نکلوانے کیلئے متعلقہ فارم پر کرنا ہوگا اور اس پر آجر سے دستخط اور اسکی مہر بھی لگوانا ہوگی۔فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے۔ محکمہ جوازات نے توجہ دلائی کہ اگرگمشدہ اقامے کی میعاد ایک برس یا اس سے کم باقی ہوگی تو ایسی صورت میں اس سے500ریال فیس وصول کی جائیگی اور اقامہ گم ہونے پر ایک ہزار ریال بھی وصول کی جائیگی۔

شیئر: