Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کا سعودی عرب سے زرتلافی کا مطالبہ

ریاض .... شطرنج کی اسرائیلی آرگنائزیشن نے شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز نہ دے کیونکہ اس نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے یہاں آنے کے ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیل نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ آئندہ 2برسو ںکے دوران سعودی عرب میں شطرنج کے جتنے بھی مقابلے ہونے والے ہیں ان سب کو ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کردیا جائے۔ اسرائیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شطرنج آرگنائزیشن کے عہدیدار ریاض میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے نامزد 7اسرائیلی کھلاڑیوں کو ریاض کے سفر سے روکنے پر سعودی عرب سے زر تلافی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ اسکے کھلاڑیو ںکو شطرنج کے مقابلے میں حصہ نہ لینے سے مالی نقصان بھی ہوا اور پیشہ ورانہ نقصان الگ سے ہوا۔ واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نے اس حوالے سے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کیا کہ شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ٹھیک نہیں۔ سعودی عرب نے ہر ملک کے امیدوار شہریوں کو مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی۔ اس سے صرف ایک ملک مستثنیٰ ہے جس کے ساتھ مملکت کے سفارتی تعلقات ہی نہیں لہذا مملکت نے اپنی روایتی پالیسی کی پابندی کی ہے اور بس۔
 

شیئر: