Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشزسیریز:چوتھے ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام

میلبورن: ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا کر پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔میلبورن کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیمرون بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 122 رنز بنائے۔ اس موقع پر بینکرافٹ 26 رنز بناکر ووکیز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر 99 کے اسکور پر اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب کوران کی گیند پر وہ کیچ ہوئے لیکن وہ گیند نوبال ہونے کے سبب انہیں نئی زندگی ملی۔انہوں نے انگلش بولرز کی خوب خبر لیتے ہوئے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے ناصرف ٹیسٹ کیریئر کی 21 ویں سنچری اسکور کی بلکہ 6 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے تاہم 99 کے اسکور پر نئی زندگی ملنے کے باوجود وہ اپنی اننگز میں محض چار رنز اور جوڑ سکے اور 103 رنز بنانے کے بعد جیمز اینڈرسن کی گیند پر بیئراسٹو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔عثمان خواجہ آوٹ ہونے والے تیسرے آسٹریلین بلے باز تھے جو 17 رنز بناکر براڈ کی گیند پر بیئراسٹو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کیھل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 بنائے تھے جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔کپتان اسٹیون اسمتھ 65 اور مارش 31 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔میزبان آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

شیئر: