Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائپرسونک طیارے بنانے کی کوششیں تیز

واشنگٹن ۔۔۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ اب ہائپرسونک طیارے ناگزیر ہوچکے ہیں۔ ان کی پروازوں سے سفر میں انقلاب آجائیگا۔امریکن ایروناٹکس کے فورم میں ناسا ایئرفورس اور لاک ہیڈمارٹن جیسے ایروناٹکس اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ ہم اب فضائی سفر کے نئے دور میںداخل ہورہے ہیںاور اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہائپرسونک طیارے آواز سے 5گنا رفتار سے پرواز کرینگے اور دنیا میں کسی بھی جگہ 4گھنٹے میں پہنچ جائیں گے۔ اس سلسلے میں ریسرچ تیز کردی گئی ہے اس ترقیافتہ ٹیکنالوجی کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی کوششیں دگنی ہوگئی ہیں۔

شیئر: