Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو اے 83 اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی نے نیا افورڈیبل فون اے 83 چین میں منعقدہ تقریب میں لانچ کر دیا ہے۔فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل سم سپورٹ، آکٹا کور پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اوپو اے 83 کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔فون میں فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کے دعوے کے مطابق فون صارف کے چہرے کے 128 فیچرز کو سکین کرکے صرف اشاریہ اٹھارہ سیکنڈ میں ان لاک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3090 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔فون کی قیمت 1399 یان ہے اور اسے چمپینگ اور کالے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے پری آرڈرز 29 دسمبر سے شروع ہوں گے۔
 

شیئر: