Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے قریب عمارت تعمیر، فلیٹ کی قیمت 8ملین ڈالر

میلبورن - - میلبورن میں ایک بلڈر نے  اپنی کثیر المنزلہ عمارت کے قریب کوئی عمارت نہ کھڑی کرنے کیلئے قریبی جگہ بھی خرید لی۔ اس نے 8ملین ڈالر کی لاگت سے عمارت تعمیر کرائی ہے جو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے قریب واقع ہے اور وہاں کے مکین  اپنی بالکونی میں بیٹھے کرکٹ میچ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ عمارت کے چاروں جانب شیشے لگے ہیں اسلئے مکینوں کو باہر کا نظارہ دیکھنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے جس پر اس نے قریبی پلاٹ بھی خرید لیا۔ وہ اس پلاٹ پر کوئی عمارت تعمیر نہیں کریگا بلکہ اسی کثیر  المنزلہ عمارت کے مکینوں کا اسے اتنا خیال  ہے کہ کہیں وہ باہر کے نظارے سے محروم نہ ہوجائیں۔ تاہم یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ اس نے  انتہائی مہنگے داموں یہ فلیٹ فروخت کئے ہیں۔  ایک بیڈ روم کے فلیٹ کی قیمت 6لاکھ 98ہزار سے 8ملین ڈالر تک ہے۔ عمارت میں کھڑے ہوکر آپ پارلیمنٹ ہاؤس اور وہاں موجود مختلف باغات کا بھی نظارہ کرسکتے ہیں۔ یہ بلڈنگ 39منزلہ ہے اور اس میں 145لگژری فلیٹس ہیں۔ خیال ہے کہ اس کی تعمیر 2020ء میں مکمل ہوجائیگی۔

شیئر: