Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امبیڈکر کا آئین خطرے میں: راہول گاندھی

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس  کے  صدر راہول گاندھی نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی دفترمیں صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوںنے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  اسے جہاں فائدہ دکھائی دیتا ہے وہ جھوٹ بولنے سے  گریز نہیں کرتی۔راہول نے پارٹی کے 133 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کرتے ہوئے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے آئین میں تبدیلی سے متعلق بیان پر کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کو جو آئین دیا تھا اس پر آج خطرہ منڈلارہا ہے۔ راہول نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سچائی کی جنگ لڑی ہے اور اسےآگے بھی جاری رکھے گی۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہیگڑے کے بیان پر احتجاج اور انہیں برخاست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

شیئر: