Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیاں تلف کرادیں

ریاض۔۔۔۔سعودی وزیر ماحولیات پانی و زراعت نے مشرقی ریجن میں برڈ فلومیں مبتلا کئی لاکھ مرغیاں تلف کرادیں۔وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ برڈ فلو کے بعد مختلف مرغی فارموں سے 1503نمونے لئے گئے تھے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مشرقی ریجن کے الاحساء مقام پر مرغیوں کے فارم میں صرف ایک مرغی متاثر پائی گئی ۔ وزارت نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایمرجنسی نافذ کردی۔ ضرما بلدیہ کے تعاون سے ایک لاکھ 20ہزار مرغیوں سے چھٹکارا حاصل کیا گیاجبکہ الخرج بلدیہ کے تعاون سے 4240،المزاحمیہ کی بلدیہ کے تعاون سے 1573اور ریاض میونسپلٹی کے تعاون سے ایک لاکھ 3ہزار640مرغیوں سے چھٹکار ا حاصل کیا گیا۔

شیئر: