یوگا کو جسمانی طور پر سکون حاصل کرنے ، مراقبہ کرنے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے . یوگا کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں . آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یوگا قدوقامت کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے .
یوگا اس قسم کی ورزش اور حرکات پر مشتمل ہے جو جسم کو لچکدار بنا دیتی ہیں . آپ کے تمام جسم اور خاص طور پر کمر میں یوگا کے دوران کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے . اس کھنچاؤ کے باعث پہلے تو جسم کشش ثقل کی وجہ سے پیدا ہونے والے پریشر کو خود پر سے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کے نتیجے میں عضلات سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس کے بعد جب جسم اس دباؤ سے باہر نکل آتا ہے تو کمر کے کارٹیلیج اور جوڑ لمبے ، سخت اور مضبوط ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ خود کو لمبا محسوس کرتے ہیں .