Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری گرجا گھر پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، سعودی عرب

ریاض.... سعودی عرب نے قاہرہ کے مضافاتی مقام حلوان کے گرجا گھر پر دہشتگردحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، برادر مصری عوام اورحکومت سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔سعودی عرب نے دہشتگردی کے مجرمانہ حملوں کے خلاف مصر کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دوسری جانب عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر مشعل السلمی ، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط، حکومت اردن، سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گرجا گھر پر حملے کو کھلی دہشتگردی قرار دیا۔ عربوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر سطح پر دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کریں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں مصری سیکیورٹی فورس کے جرا¿ت مندانہ اقدام کو سراہا گیا۔ مذکورہ ممالک اور اداروں نے دہشتگردی کے خلاف مصری حکومت اور عوام سے یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
 

شیئر: