Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام فیڈ میں تجویز کردہ پوسٹ شامل کرے گا

انسٹا گرام کی جانب سے نیا فیچر "ریکومینڈ فار یو" جاری کردیا گیا ہے جس میں صارف کی پسندیدگی کے مطابق پوسٹ شامل کی جائیں گی۔ صارف کی جانب سے پسند کردہ پوسٹ کو دیکھ کر انسٹاگرام اس سے متعلقہ دیگر پوسٹ بھی فیڈ میں ظاہر کرے گا۔ تجویز کردہ پوسٹ کو صارفین کی فیڈ میں سب سے آخر میں شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنے فالو کردہ اکاؤنٹس کی جانب سے کی گئی پوسٹ کو بآسانی دیکھ سکیں۔صارفین چاہیں تو پوسٹ کے اوپر بنے تھری ڈاٹ مینیو کو کلک کر کے تجویز کردہ پوسٹ کو ہائیڈ بھی کر سکتے ہیں۔ نئے فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔

شیئر: