Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : 2018ءکی ریسرچ اسکیموں کیلئے 6ارب ریال کا بجٹ مختص

 ریاض......  سعودی وزارت تعلیم نے 2018ءکی ریسرچ اسکیموں کیلئے 6ارب ریال کا بجٹ مختص کر دیا۔ نائب وزیرتعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بجٹ سعودی ویژن 2030سے ماخوذ قومی پروگرام 2030کا حصہ ہے۔ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان ریسرچ کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں۔ تحقیق کے متعدد اداروں کو خصوصی بجٹ دیا گیا ہے۔ ریسرچ اسکیموں کے ذریعے سعودی اقتصاد کو فروغ دیا جائے گا۔ سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور کنگ عبداللہ ایٹمی توانائی سٹی جیسے محترم ادارے کام کر رہے ہیں۔ 28جامعات میں ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

شیئر: