Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیر سپاٹے

آکلینڈ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی سیر سپاٹے شروع ہو گئے، کھلاڑیوں نے نیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا۔5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ نیلسن پہنچتے ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کھلاڑیوں نے شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں حصہ لیا۔ شاہین کل سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو نیلسن میںکھیلا جائے گا۔
 
 

شیئر: