Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، موٹروے ’ایم ون‘ کرنل شیر خان انٹرچینج اور ’ایم 16‘ سوات ٹریفک کے لیے بند

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والی موٹروے ’ایم ون‘ کو کرنل شیر خان اور ولی انٹرچینج سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور سکیورٹی کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے موٹروے ’ایم 16‘ سوات ایکسپریس وے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ 
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانہ ہونے سے قبل موٹروے پولیس ایڈوائزری کی تازہ ترین صورتِ حال لازمی معلوم کریں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے مطالبات کے حق میں 27 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف کراچی سے روانہ ہونے والا جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بذریعہ ٹرین ملتان اور پھر وہاں سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے گا۔
پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے لانگ مارچ کو روکنے اور امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کر رکھے ہیں۔
حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور شہر میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سندھ پولیس کے 2 ہزار اہلکار پیر کو ریل کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔
سندھ پولیس کی نفری کو پولیس لائن، فیصل مسجد اور ڈپلومیٹک انکلیو میں ٹھہرایا جائے گا۔
اسلام آباد میں 8 ڈی آئی جیز کی نگرانی میں مجموعی طور پر 22 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے مقام اٹک پر 30 ہزار اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
 

شیئر: