Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 ملتوی کرنے کا اعلان

چھٹے ایڈیشن کو 2027 کی آخری سہ ماہی تک ملتوی کیا گیا ہے۔( فوٹو: گیٹی امیجز)
سعودی عرب کی ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کو 2027 کی آخری سہ ماہی تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا جدہ میں ہونے والے اس فیسٹیول کے التوا کا فیصلہ آئندہ ایڈیشن کی ٹائمنگ کے علاوہ اس بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے درکار لاجسٹک تقاضوں کے جامع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن اپنے وسیع  پروگراموں، اقدامات، فلم میکروں اور فلم کمیونٹی کی سپورٹ کے ذریعے سارا سال اپنا کام  جاری رکھتی ہے۔
فاؤنڈیشن نومبر 2026 سے جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ میں واقع ’کلچر سکوائر‘ میں پورے سال جاری رہنے والے پروگراموں کا سلسلہ بھی شروع کرے گی۔
اس ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد دسمبر 2026 میں متوقع تھا تاہم فاؤنڈیشن نے فیسٹیول کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
یہ ایونٹ انٹرنیشنل فلمی کیلنڈر کا حصہ بن چکا ہے جو  فلم میکرز، ایکٹرز اور انڈسٹری پروفیشنلز کو فلموں کی سکریننگ، پریمیئرز اور انڈسٹری سے متعلقہ پروگراموں کے لیے سعودی عرب میں جمع کرتا ہے۔

 

شیئر: