Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈومیسٹک کرکٹ میں منصوبہ بندی کم ہے، وسیم اکرم

  لاہور:سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی۔ جس طرح ایک شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے، ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے ،یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ وسیم اکرم نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیسٹ ٹیم بن چکی ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشز کا پاک ہندسیریز سے کوئی موازنہ نہیں۔ ایشزکو 4سے 5ملین لوگ دیکھتے ہیں جبکہ پاک ہندمیچ دیکھنے کے لئے ایک ارب انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔ وسیم اکرم نے عمر اکمل کو میڈیا کی بجائے صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

شیئر: