Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجلس التراثی‘: الباحہ میں ماضی کے رنگوں کی منفرد ثقافتی دنیا

الباحہ ریجن میں ایک ثقافتی بیٹھک ان دنوں بہترین سیاحتی مقام بنی ہوئی ہے جہاں عہدِ رفتہ کی یادوں کو حال کی تبدیلیوں کے ساتھ اجاگر کیا جا رہا ہے۔
المندب کے علاقے میں ثقافتی بیٹھک ’مجلس التراثی‘ محض تفریحی مقام نہیں بلکہ اسے علاقائی میوزیم بھی کہا جا سکتا ہے۔
ثقافتی بیٹھک میں داخل ہونے والا حقیقت میں خود کو ماضی کے دور میں محسوس کرتا ہے۔ اس کی دیواروں کو علاقے کی قدیم اشیا سے سجایا گیا ہے جن میں  قدیم ملبوسات سے لے کر روز مرہ استعمال کی اشیا، برتن اور ماضی میں گھروں کو روشن رکھنے کے قدیم آلات شامل ہیں۔
بیٹھک کو اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ پہلی ہی نظر میں ماضی کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔
اس کی تعمیرکے لیے مقامی سامان کا استعمال کیا گیا ہے، خاص طور پر چھت کو سہارا دینے کے لیے شہتیروں کو جس انداز میں نصب کیا گیا ہے وہ ماضی کی طرزِ تعمیر کی یاد تازہ کرتی ہے۔
ایک مقامی شخص احمد الزھرانی نے بتایا کہ ’میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں کیونکہ جس انداز میں اس بیٹھک کو بنایا گیا ہے داد دیے بغیر رہا نہیں جا سکتا۔ جہاں دیکھیں ماضی کی یاد ہے۔‘

شیئر: