Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلوویرا اور عرق گلاب سے بنا فیس پیک‎

ایلوویرا کو صدیوں سے صحت کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کے مسائل کے لیے بھی بہترین علاج مانا جاتا ہے .  یہ ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے . آپ کی جلد خشک ہو یا آئلی یا پھر آپ حساس جلد کے حامل ہوں ایلوویرا جیل سے بننے والے فیس پیک آپ کی جلد کو توانائی اور تازگی کا احساس بخشتے ہیں . ایک چمچ ایلوویرا جیل اور ایک چمچ عرق گلاب کا پیسٹ بنا لیں . آپ چاہیں تو اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں یا پھر کانٹے کی مدد سے ہاتھ سے ہی اچھی طرح مکس کر لیں . جب یہ دونوں اجزاء باہم مربوط ہو جائیں تو اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں . آپ چہرے کے مساموں کی صفائی کے  لیے دو سے تین منٹ مساج بھی کر سکتی ہیں . پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھودیں . 
آپ اس فیس پیک کو ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر اپلائی کر سکتی ہیں  اس سے چہرے پر موجود  داغ ، پمپلز کے نشانات  اور جلنے کے نشانات سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے . عرق گلاب چہرے  کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے  . یہ فیس پیک جلد  کی نئے خلیات کی تعمیر اور دوران خون میں بہتری کا سبب بھی بنتا ہے .  

شیئر: