Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹ میں اظہرعلی کا منفرد اعزاز

  لاہور: 2017 ءکے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ رنزبنانے کااعزازاظہرعلی نے حاصل کیا۔ انہوں نے6میچوں کی12اننگزمیں42کی اوسط سے504رنزبنائے جس میں2سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور127رنزہے۔دوسرے نمبرپرسرفرازاحمد نے6میچوں کی11اننگزمیں35کی اوسط سی350رنزبنائے جس میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی ا سکور72رنزناٹ آوٹ ہے۔تیسرے نمبرپرمصباح الحق نی4میچوں کی 8اننگز میں 54.50کی اوسط سے327رنزبنائے جس میں3نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انکازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 99 رنزناٹ آوٹ رہا۔چوتھے نمبرپریونس خان نے4میچوں کی8اننگزمیں44.28کی اوسط سے310رنزبنائے اس میںایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور175رنزناٹ آوٹ تھا۔پانچویں نمبرپراسدشفیق نے6میچوں کی 11اننگزمیں25.81کی اوسط سے284رنزبنائے جس میں ایک سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 112 رنز رہا۔ 

شیئر: