Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں گرم پانی کی بوتلوں کی فروخت میں 80فیصد اضافہ

لندن..... یورپ اور سردی تقریباً ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھے جاتے رہے ہیں کیونکہ یورپ کا شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں شدید سردی اور برفباری نہ ہوتی ہو اور سیاسی اعتبار سے یورپی یونین سے الگ ہوجانے والے برطانیہ کی کیفیت بھی دوسرے یورپی ممالک کی طرح ہے۔ برطانیہ کو ان دنوں شدید سردی نے گھیر رکھا ہے اور لوگوں کو خود کیلئے گرم رکھنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔دوسری جانب مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ تنخواہیں کم ہونے لگی ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ لوگ کم سے کم رقم خرچ کرکے خود کو گرم رکھنے کی تراکیب کررہے ہیں او راس حوالے سے جاری ہونے والی مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں گرم پانی کی بوتلوں کی فروخت 80فیصد زیادہ  ہوگئی ہے۔ واضح ہو کہ یہ بوتلیں ربر کی بنی ہوتی ہیں۔ یہ تعداد 1960ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ لوگ اب ربر کی بنی ہوئی ان بوتلوں کو اپنا مدد گار سمجھنے لگے ہیں حالانکہ ایسی بوتلیں فیشن سے خارج ہوچکی ہیں مگر بڑھتی ہوئی مانگ نے انکی قیمتو ں میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح ہو کہ یہ بوتلیں ابتدائی زمانے میں صرف مریضوں کو سردی سے بچانے کیلئے دی جاتی تھیں۔

شیئر: