Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دینی اقدار سے چھیڑ خانی پر سزا

جدہ ...پبلک پراسیکیوشن نے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوںکو خبردار کیا ہے کہ دینی اقدار کے ساتھ چھیڑ خانی جرم ہے۔ اس پر 5برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 30لاکھ ریال تک کا جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی شخص انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر دینی اقدار سے چھیڑ خانی کی جسارت نہ کرے۔

شیئر: