Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرگیا، 6ہلاک

سڈ نی۔۔۔آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل ایک جہازدریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ سڈنی سے شمال کی جانب 50 کلومیٹر دور ہاکس بے ریور کے قریب پیش آیا۔جہاز کے گرتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے جہاز میں سوار تمام 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔آسٹریلیا کے میڈیا کی غیرمصدقہ رپورٹس کے مطابق ہلاک  ہونے والے 4 افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا۔برطانوی دفتر خارجہ بھی اس حوالے سے کسی رپورٹ کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے حکام سے رابطے میں ہیں۔پولیس کے قائم مقام سپرینٹنڈنٹ مائیکل گورمان نے میڈیا کو بتایا کہ سمندر کے اوپر اڑنے والا ایک انجن پر مشتمل جہاز پانی کے اوپر 13 کلومیٹر تک چل رہا تھا۔

شیئر: