Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند کرکٹ میں سیاست افسوسناک ہے، رمیز راجہ

  لاہور:سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے ہند کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے اور اس سے کرکٹ کا کھیل اور شائقین متاثر ہو رہے ۔ ان کا کہنا تھا سیاسی کشیدگی میں اس قدر آگے نہ بڑھا جائے کہ روایات دفن ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے ۔ ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے سے انکار پر اپنے ردعمل میںرمیز راجہ نے کہا کہ ہند اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں اور ہند کی جانب سے کرکٹ مقابلوں اور دوطرفہ سیریز میں شرکت سے انکار کی وجہ سے نہ صرف کھیل متاثر ہو رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے وہ شائقین بھی اپنے پسندیدہ مقابلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی پاکستانی ٹیم کو بہت آگے لے جا سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کو کبھی واپس نہ آنے دیتا، سلمان بٹ اور محمد آصف کو ٹیم میں واپس نہ لانے کا فیصلہ درست ہے۔

شیئر: