Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھنے کہرے کا فائدہ اٹھاکر جیل سے 3قیدی فرار

متھرا۔۔۔۔ متھرا کی جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے جیل کے 4افسران کو معطل کردیا ۔ متھرا ضلع کی بیرک سے گزشتہ روز 3قیدی فرار ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی دیوار سے گر کر زخمی ہوگیاجسے پکڑلیا گیا۔ تینوں قیدی متھرا اور آگرہ کے رہنے والے ہیں۔ اعلیٰ افسران نے بتایا کہ تینوں قیدیوں کے مقدمات زیر التواتھے ان کے جیل سے فرار ہونے میں جیل انتظامیہ کی غفلت سامنے آنے پر جیل کے ذمہ دار حکام کو معطل کردیا گیا۔

شیئر: