شہزادہ فیصل بن فرحان کا اردنی وزیر خارجہ سے رابطہ، چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں اردن کے گورنریٹ کرک میں ایک چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ، اردن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے جمعے کو جنوبی اردن کے ایک چرچ کے اندر جنازے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکیورٹی سخت ہے۔ چرچ کے باہر پولیس کی موجودگی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
