یونان کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اتوار 25 اکتوبر 2026 18:31
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر نے خیر مقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسو تاکیس وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر اتوار کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت آمد پر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
یونان میں سعودی سفیر شہزادہ سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، مملکت میں یونانی کی سفیر کیترینا ورباریگو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
