Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: بجلی، پانی اور سیوریج سروسز ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

نرخوں میں تبدیلی یکم جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی انرجی اور نیشنل واٹر کمپنی نے مملکت میں بجلی، پانی اور سیوریج سروسز ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی یکم جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی انرجی کمپنی نے رہائشی، تجارتی، صنعتی، زرعی اور سرکاری شعبوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔
رہائشی صارفین کے لیے ماہانہ 6 ہزار کلوواٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 21 ہللہ فی یونٹ جبکہ 6 ہزار کلوواٹ سے زائد پر 33 ہللہ فی یونٹ کے حساب سے چارج کیے جائیں گ
کمرشل، نجی صحت اور تعلیمی اداروں کے لیے 6 ہزار کلوواٹ تک 25 ہللہ اور اس سے زائد پر فی یونٹ 35 ہللہ جبکہ صنعتی شعبے کے لیے نئے نرخ 23 ہللہ فی یونٹ ہوں گے۔
زرعی شعبے میں 6 ہزار کلو واٹ تک 19 ہللہ اور اس سے زائد استعمال پر 23 ہللہ فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ فلاحی تنظیموں کےلیے یہ نرخ بالترتیب 17 اور 21 ہللہ اور سرکاری شعبے کے لیے 35 ہللہ فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

 نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کے ماہانہ استعمال پر چار زمرے مقرر کیے گئے ہیں۔ ایک سے 15 کیوبک میٹر تک ایک ریال۔ 15 سے 30 مکعب میٹر تک 2 ریال۔ 30 سے 45 مکعب میٹر تک 4 ریال اور 45 مکعب میٹر سے زائد پرفی مکعب میٹر 45 ریال ہوں گے۔
اسی طرح ویسٹ واٹر کی خدمات کے نرخوں میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

شیئر: