Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے لبنانی ہم منصب کا رابطہ، مملکت کے خلاف حوثی حملوں کی مذمت

شراکت داری فریم ورک کے اندر سکیورٹی تعاون کو مضبوط  بنانے پر زور دیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے اتوار کو لبنانی ہم منصب احمد حجار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنانی وزیر داخلہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کو نشانہ بنائے جانے والے صریح حملوں کی مذمت اور مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان شراکت داری کے فریم ورک کے اندر سکیورٹی تعاون کو مضبوط  بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیئر: