Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رکن شوری سعد العتیبی عرب پارلیمنٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

سعد العتیبی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عرب پارلیمنٹ کی اولین ترجیح رہے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے رکن سعد العتیبی کو عرب پارلیمنٹ کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو قاہرہ میں عرب لیک کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران انتخاب عمل میں آیا۔
یاد رہے اس سے قبل سعد العتیبی کو عرب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پہلا نائب سپیکر مقرر کیا تھا۔
سعد العتیبی نے کہا کہ ان کا انتخاب عرب دنیا میں سعودی عرب کے مقام اور مشترکہ عرب اقدامات اور علاقائی یکجہتی کی سپورٹ کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت اور شوری کونسل کے سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے عرب اتحاد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عرب پارلیمنٹ کی اولین ترجیح رہے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
عرب پارلیمنٹ کے نو منتخب صدر نے ارکان پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر عرب مقاصد کے لیے ایک اجتماعی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کریں۔
سعودی شوری کونسل کے سپیکر نے سعود العتیبی کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ عرب پارلیمنٹ کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو مضبوط بنانے میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شیئر: