Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی روبوٹ’’ صوفیہ ‘‘کی ممبئی میں دھوم

ممبئی۔۔۔۔سعودی عرب میں تیار کی گئی خاتون روبوٹ ’’صوفیہ ‘‘کی اس وقت ممبئی میں دھوم مچی ہے اور ممبئی کے آئی آئی ٹی میں جاری اشیاء کی سب سے بڑی صنعتی نمائش کے دوران توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی آئی ٹی میں جاری اس نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک شریک ہیں جواپنے ملک کے تیار کردہ صنعتی ماڈلز پیش کررہے ہیں۔ اس دوران سعودی عرب کی جانب سے خاتون روبوٹ صوفیہ کو ہندوستانی لباس ساڑی زیب تن کرکے پیش کیا گیا  ۔ صوفیہ نے جوںہی ہندی میں بات چیت شروع کی پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھااوراس نےحاضرین سے داد وصول کرتے ہوئے  ’’نمستے انڈیا‘‘بھی کہا ۔

شیئر: