ٹوکیو ۔۔۔جاپان کی وزارت ارضیات کے مطابق جاپان میں 2017 ء میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کی تعداد گزشتہ 10 سال کے دوران بلند ترین سطح پر رہی ۔ 2017 ء میں شدید بارشوں اور برف پگھلنے سے مٹی کے تودے گرنے، کیچڑ بھرے پانی کے سیلابوں اور زمین سے متعلق دیگر آفات کی تعداد 1462 رہی۔ ان آفات کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے اور مجموعی طور پر 700 کے قریب مکانات منہدم ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔