Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی نے کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

ممبئی:ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ بطور عمدہ فیلڈر بھی جانے جاتے ہیں۔ 2017ءمیں ویرات کوہلی نے کئی بیٹنگ ریکارڈز تو اپنے نام کئے لیکن اگر ان کی فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سال ان کےلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ۔2017ءمیں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی کپتان ہونے کے باوجود عمومی طور پر سلپ میں فیلڈنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سلپ فیلڈنگ کو ایک مخصوص فیلڈنگ پوزیشن سمجھا جاتا ہے اور اس کےلئے ٹیم میں کچھ مخصوص کھلاڑی ہی مختص کئے جاتے ہیں ۔

شیئر: