Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع نے 1700کروڑ کے دفاعی سودوں کی منظوری دیدی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے 2دفاعی سودوں کی منظوری دیدی۔ اس میں فضائیہ کیلئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔ روس سے 240ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس پر 1254کروڑکی لاگت آئیگی۔ فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی ۔یہ بم ملنے کے بعد اس کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگا۔اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سے 131براک میزائل خریدے جائیں گے جس پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔

شیئر: