Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی 40 ریاستیں سردی کی لپیٹ میں، 9 افراد ہلاک

واشنگٹن۔۔۔امریکہ سخت سردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد9  ہو گئی۔موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔ ٹیکساس، لوئیزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل میں برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی7 تک گر چکا ہے۔درجہ حرارت منفی نکتے پر گرنے کے بعدملک کے ہسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد ایمرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں