Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٹراوائلٹ سال 2018 کا مخصوص رنگ قرار دیا گیا‎

کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 2018 کے لیے کس رنگ کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دیا گیا ہے  ؟ معروف کلر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کے آغاز پر ایک رنگ  منتخب کیا جاتا ہے جو سال بھر کے لیے فیشن ، سجاوٹ اور طرز و انداز کا خاص حصہ رہتا ہے . پچھلے سال سبز رنگ کےایک  خوبصورت شیڈ کو کلر آف دی ایئر  قرار دیا گیا تھا اوراس سال  جامنی کا ایک خوبصورت شیڈ الٹراوائلٹ اس اعزاز کا حقدار قرار پایا ہے.   یہ رنگ سادگی اور فطری حسن سے بھرپور ہے اور ساتھ ساتھ تازگی اور جدت طرازی کا عکاس بھی ہے . یہ روشن مستقبل کے تصور کو اجاگر کرتا ہے . اب سال بھر ملبوسات میں آپ کو اس رنگ کی جھلک نظر آئے گی .  بارش ہو یا بہار ،  دھوپ ہو یا  دھند ، الٹرا وائلٹ  کے دلفریب تاثرات اپنے جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے.  ویسے بھی اس رنگ کو شاہانہ شان و شوکت کی علامت مانا جاتا ہے لہذا یہ رنگ شادی بیاہ کی تقریبات  میں لباس کی تیاری کے لیے بھی بہترین آپشن ہوگا . نہ صرف ملبوسات  بلکہ سویٹر ،  شال اور جیکٹ وغیرہ کی کولیکشن میں بھی یہ رنگ نمایاں نظر آئے گا اور اسی طرح میک اپ  میں بھی اس کے شیڈز  فیشن ٹرینڈ کا حصہ بنیں گے . 

شیئر: