Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کو 120رنز سے شکست

نیلسن :اظہر علی اور فخر زمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز میں اپنی طاقت کا اظہار کردیا ۔ نیلسن میں نیوزی لینڈ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ میںنیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچریاں بناتے ہوئے جاندار آغاز فراہم کیا۔ اظہر علی 104 اور فخر زمان نے 106 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تو فخر زمان بغیر آوٹ ہوئے باہر چلے گئے اور بابراعظم کو بیٹنگ کا موقع دیا ۔ انکے بعد اظہر علی 104 رنز بناکر بغیر آوٹ باہر آگئے۔دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 6، محمد حفیظ 5، شعیب ملک ایک، کپتان سرفراز احمد 21، شاداب خان 24، فہیم اشرف 17 اور حسن علی 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد عامر 5 اور رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔ 50 اوورز میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 341 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے پاریک نے 3، مارک کریگ نے 2، جے ڈی بیکر اور ایم ڈی رائے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ الیون کی ٹیم 342 رنز ہدف کے تعاقب میں 47.1 اوورز میں 221 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے ڈیوڈ سن نے 54 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔ شاداب خان نے 4، فہیم اشرف نے2 جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون کو 120 رنز سے شکست دیکر پاکستان نے کیویز ٹیم کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 5 ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

شیئر: