Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرکے ایران قانون توڑ رہا ہے، عرب اتحادی

ریاض .... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد میں شامل ممالک کے سفراءاور آرمی اتاشیوں نے بدھ کو سعودی دفتر خارجہ ریاض میں پریس کانفرنس کرکے اسلحہ ، گولہ بارود اور بیلسٹک میزائلوں کی حوثیوںکو مسلسل فراہمی پر ایران کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی صنعاءمیں اندھا دھند طریقے سے سیاستدانوں کا تصفیہ کررہے ہیں۔ امن پسندوں کو خوفزدہ اور بے قصور شہریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216اور 2231کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے سیاسی حل مسترد کرنے پر بھی حوثیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیاکہ وہ انسانی امداد اورتجارتی سامان کےلئے محفوظ گزر گاہیں فراہم کرتے رہیں گے۔

شیئر: