Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظاہرے پھر شروع، ایرانی انقلابی گارڈز طلب

تہران:بدھ کو  7ویں دن بھی ہزاروں ایرانیوں نے تہران میں مظاہرے کئے۔مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5بجے ہزاروں مرد و خواتین تہران کے میدان انقلاب میں جمع ہوگئے۔ نوجوان نقاب پہنے ہوئے تھے۔سیکیورٹی اہلکار کثیر تعداد میں جمع تھے۔ افسران خوف وہراس کے عالم میں لاسلکی پر اہلکاروں کو چلا چلا کر احکام جاری کررہے تھے تاہم مظاہرین نعرے بازی کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھے رہے۔
مزید پڑھیں:ملاؤں کانظام تباہی کے راستے پر
 ایران کے مغربی شہر پیران میں ایرانی انٹیلی جنس کے 3ارکان کو ہلاک کردیا گیا۔ایران نے بغاوت کچلنے کیلئے انقلابی گارڈز طلب کرلئے۔امریکہ کا کہناہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر غور کررہا ہے۔
رائے دیں:ایران مظاہرے، کیا نتیجہ نکلے گا؟
 

شیئر: