Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: پہلی فری اسٹائل کشتی45برس قبل

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب کی تاریخ میں فری اسٹائل کشتی کا پہلا اعلان 10جمادی الاول 1394ھ کو اب سے 45برس قبل کیا گیا تھا۔ مملکت میں کشتیوں کا رواج چھٹے عشرے کے اوائل میں قائم ہوا تھا۔ مغربی ریجن میں عوام نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیاتھا۔ سعودی تاریخ کے اسکالر عبداللہ العمرانی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ کھیلوں کے حلقوں میں سعودی پہلوانوں کی ایک تاریخ ہے۔ ہمارے پاس ایسا ریکارڈ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی پہلوان زبردست مہارتوں کے مالک تھے اور سعودی صحافت کی سرپرستی حاصل تھی۔ دیگر ممالک کے لوگ بھی سعودیوں کے شانہ بشانہ اس قسم کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتے تھے۔
 

شیئر: