Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانگ کٹ جانے کے بعد بھی خاتون موبائل پر مصروف

بیجنگ....  آجکل جسے دیکھو وہ اپنا فون دیکھتا نظر آتا ہے او ربعض لوگ فون دیکھنے میں اتنے منہمک ہوجاتے ہیں کہ انہیں قریبی حالات کا احساس تک نہیں ہوتا۔ ایسے ہی ایک واقعہ نے یہاں افسوسناک صورتحال  اس وقت اختیار کرلی جب مشرقی چین کے ایک شہر میں خاتون اس وقت اپنی ٹانگ سے محروم  ہوگئی جب وہ لفٹ میں سوار ہوکر اوپری منزل جارہی تھی اور ساتھ ہی اپنے موبائل کی ا سکرین پر بھی نظر جمائے ہوئے تھی نتیجہ یہ ہوا کہ خراب لفٹ اچانک ہی اوپر کی جانب چل پڑی جس سے خاتون جھٹکے سے گری اور اسکی دائیں ٹانگ لفٹ کے باہر رہ گئی اور دروازہ بند ہوگیا اور آخر کار یہ حصہ جسم سے الگ ہوکر رہ گیا۔ اس افسوسناک واقعہ کی وڈیو بڑی تیزی سے سنسنی خیز انداز میں پھیل رہی ہے۔ وڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے بالوں والی ایک خاتون اپنا فون دیکھتے ہوئے لفٹ میں داخل ہوتی ہے جہاں یہ حادثہ پیش آتا ہے۔ اسکی ٹانگ  لفٹ کے اوپر اٹھنے سے دو منزلوں کے درمیان کٹی اس  موقع پر متاثر ہونے والی خاتون کے پیچھے ایک اور عورت لفٹ میں سوار تھی تاہم وہ پورے ہوش و حواس میں تھی اور جیسے ہی اسے خطرے کا احساس ہوا وہ باہر آگئی۔ آخر کار خراب لفٹ 3منزلیں اوپر جانے کے بعد رکی۔ جاری ہونے والی تصاویر میں ٹانگ سے محرو م ہونے والی خاتون کو فرش پر دیکھا جاسکتا ہے۔ وڈیو سے اندازہ  یہی ہوتا ہے کہ خاتون کی دائیں ٹانگ  گھٹنے سے نیچے تک کٹ چکی ہے۔ یہ واقعہ 21جون 2017ء کا ہے مگر اسکی فوٹیج حال ہی میں جاری ہوئی ہیں اور اسکا مقصد لفٹ پر سوار ہونے والے لوگوں کو ہر وقت ہوشیار رہنے کی تاکید کرنا ہے۔ حادثہ شنگھائی کے مغربی علاقے میں واقع کونچ بلڈنگ میں پیش آیا۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں او ریہ بھی واضح نہیں کہ ایسے ہولناک حادثے کے بعد خاتون زندہ رہی یا اسکی موت واقع ہوگئی۔

شیئر: